آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی پاکستان میں نہ آںے کے حوالے سے پلان بی کے حوالے سے خبر سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2025 میں پاکستان میں منعقد ہونے والے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے آئی سی سی نے پلان بی پر بھی غور شروع کر دیا ہے، پلان بھی کے تحت اگر بھارت پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو سری لنکا میں میچ کھیلے جائیں گے۔
سری لنکن شہر کولمبو میں بھارت کے میچز کے حوالے سے آئی سی سی نے پی سی بی کو 65 ملین ڈالرز کے بجٹ کی منظوری دی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق 65 ملین ڈالرز کی رقم پاکستان سے باہر یعنی کولمبو میں منعقد ہونے والے میچز پر خرچ کی جائے گی۔
ہربھجن سنگھ پاکستان کی نفرت میں سب سے آگے نکل گئے
چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے بتانا تھا کہ پی سی بی نے میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، مینیجمنٹ نے پاکستان سے باہر میچز کھیلنے کی صورت میں خاص رقم مختص کی ہے۔
ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کون سا ملک کرے گا، ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کردیا
جبکہ پاکستان میں موجود اسٹیڈیمز اور پچز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام 3 اسٹیڈیمز کی مرمت سمیت مختلف کاموں کے لیے رقم مہیا کی گئی ہے۔
واضح رہے چیمپینز ٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا یکم مارچ 2025 کو ہونے ہوگا۔