Aaj Logo

شائع 04 اگست 2024 11:20am

ٹرمپ ”صرف فاکس نیوز“ کی شرط پر کملا ہیرس سے مباحثے کے لیے تیار

Welcome

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اے بی سی نیوز کے بجائے فاکس نیوز پر صدارتی مباحثہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ مباحثہ 4 ستمبر کو امریکی ریاست پنسلوینیا میں طے پایا ہے۔

کملا ہیرس نے کہا تھا کہ ٹرمپ صرف فاکس نیوز پر مباحثہ چاہتے ہیں۔ یہ مباحثہ جب اے بی سی نیوز پر منتقل کیا گیا تو ٹرمپ نے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔

10 ستمبر کو ٹرمپ اور صدر بائیڈن کے درمیان اے بی سی نیوز پر مباحثہ ہونا تھا۔ انتخابی دوڑ سے صدر بائیڈن کے الگ ہونے پر یہ مباحثہ ختم ہوگیا تھا۔ ٹرمپ اے بی سی نیوز پر مباحثے سے بھاگ رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بہانہ بھی تراشا ہے کہ ان کے اور اے بی سی کے درمیان تنازع عدالت میں زیرِسماعت ہے۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ مارچ میں شروع ہوا تھا جبکہ مباحثہ مئی میں طے ہوا تھا۔

اب ٹرمپ نے 4 ستمبر کو فاکس نیوز پر کملا ہیرس سے مباحثے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں یہ مباحثہ کروں گا ورنہ آمنا سامنا ہوگا ہی نہیں اور مباحثہ پنسلوینیا کے ایرینا میں مجمع کے بیچ ہوگا۔ کملا ہیرس نے طنز کیا ہے کہ کبھی بھی، کہیں بھی مباحثے کا کہنا والا صرف ایک مقام ایک اور ایک وقت پر آگیا۔

کملا ہیرس کے کیمپین ڈائریکٹر مائیکل ٹائلر نے کہا ٹرمپ نے خوفزدہ ہوکر دوڑ لگادی ہے۔ ٹرمپ فاکس نیوز سے بیل آوٹ چاہتے ہیں۔ گیم مت کھیلیں اور مباحثہ کریں۔

Read Comments