امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کو کھری کھری سنا دی ہے، جبکہ ساتھ ہی خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں علم نہیں ہے کہ ایران جوابی حملے سے دستبردار ہوجائے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یرغمالیوں کے معاہدے سے متعلق گمراہ کرنے پر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم کو کھری کھری سنادی۔
امریکی صدر کا نیتن یاہو کو مخاطب کر کے کہنا تھا کہ ان سے جھوٹ نہ بولیں اور انکی بےقدری نہ کریں۔
جوبائیڈن نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کریں۔