Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 اگست 2024 11:40pm

5 اگست کو ’ یوم استحصال’ کشمیریوں کے آزادی کے حق کی حمایت کے طور پر منایا جائے گا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ’یوم استحصال‘ کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 اگست کو یوم استحصال کشمیریوں کے آزادی کے حق کی حمایت کے طور پر منایا جائے گا۔ کشمیر کے تنازعے ، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی وعدہ خلافیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا تھا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی اور کشمیری قیادت کی مشترکہ مرکزی تقریب کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی۔ جب کہ 5 اگست کو کشمیریوں سے یک جہتی کے اظہار کے لئے وزیراعظم کا مظفرآباد جانے کا بھی امکان ہے۔ شہباز شریف 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف ”یوم استحصال“ پر اہم پالیسی بیان بھی دیں گے، یوم استحصال پر وفاق اور صوبوں می خصوصی واک اور تقاریب ہوں گی، تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے خصوصی نشریات چلائی جائیں گی۔

بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار پر جرمنی میڈیا کی خصوصی ڈاکیومنٹری جاری

اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیروں اور اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی، وزیراعظم کو یوم استحصال کے حوالے سے تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Read Comments