Aaj Logo

شائع 03 اگست 2024 08:12pm

پی ٹی آئی سے نکالے جانے پر شیر افضل مروت کو حریف جماعت سے شمولیت کی دعوت

سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں نے شیر افضل خان مروت کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کا معاملہ اُلجھ گیا۔ اس حوالے سے کور کمیٹی ارکان اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آئے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن درست قرار دیدیا، جبکہ چیئرمین بیرسٹر گوہرنے رکنیت منسوخی کا نوٹی فکیشن جعلی قراردیا۔ جب کہ شیرافضل مروت بھی ڈٹ گئے ہیں۔ انھوں نے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

تاہم اس ساری صورتحال میں مخدوم جمیل الزمان نے شیر افضل خان مروت کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنی قیادت میں پاکستان کو ایک جدید ملک بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم آپ کو پی پی پی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں تاکہ مل کر اس قوم کی خدمت کریں۔

شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا معاملہ الجھ گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق مخدوم جمیل الزماں جلد اسلام آباد پہنچ کر شیر افضل مروت سے ملاقات کریں گے اور انہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی باضابطہ طور پر دعوت دیں گے۔

Read Comments