Aaj Logo

شائع 03 اگست 2024 07:32pm

اولمپکس کے باکسنگ ایونٹ میں ٹرانس جینڈر تنازعہ، میچ چھوڑنے والی خاتون کو بھی انعام دینے کا اعلان

عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کی جانب سے پیرس اولمپکس 2024 میں باکسنگ کے راونڈ آف 16 کے مقابلے میں 46 سیکنڈز میں الجزائر کی ایمان خلیف سے ہارنے والی اطالوی خاتون باکسر اینجلا کیرینی کے لیے 50 ہزار ڈالر انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

خیال رہے اولمپکس میں میچ کے دوران صنفی تنازع کی مرکزی کردار الجزائر کی خاتون باکسر نے اٹلی کی اینجلا کیرینی پر مکوں کی برسات کرکے انہیں کم وقت میں ہی شکست سے دو چار کر دیا تھا۔

اولمپکس 2024: ’مرد نُما خاتون‘ کے مقابل اطالوی باکسر نے صرف 46 سیکنڈ میں رِنگ چھوڑ دیا

عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) جسے گزشتہ سال انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے بین الاقوامی شناخت چھین لی تھی، نے کہا کہ کیرینی کو 50 ہزار ڈالر، اس کی فیڈریشن کو 25 ہزار ڈالر اور ان کے کوچ کو بھی 25 ہزار ڈالرز کی اضافی رقم دی جائے گی۔

آئی بی اے کے صدر عمر کریملیو نے اس حوالے سے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ تی کہ انہوں نے خواتین کی باکسنگ کو ختم کیوں کردیا۔ “صرف اہل کھلاڑیوں کو حفاظت کی خاطر رنگ میں مقابلہ کرنا چاہئے۔ میں ان کے آنسو نہیں دیکھ سکتا تھا۔

الجزائر کی ایمان خلیف اور تائیوان مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن لن یو ٹنگ کو 2023 ورلڈ چیمپیئن شپ میں آئی بی اے کی اہلیت کے قواعد میں ناکامی کے باوجود پیرس میں مقابلہ کرنے کے لیے کلیئرنس فراہم کردی کی گئی تھی۔

آئی بی اے کے قوانین کے مطابق ایک وائی کروموسومز والے خصوصیات کی حامل کھلاڑی خواتین کے مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکتے۔

آئی او سی نے گزشتہ سال گورننس کے مسائل کے باعث باکسنگ کی گورننگ باڈی کے طور پر آئی بی اے سے اسکی حیثیت چھین لی تھی، اور پیرس 2024 باکسنگ مقابلے کی ذمہ داری خود سنبھال لی تھی، لیکن اب اس جوڑی کی شرکت کی وجہ سے تنازعہ کا شکار بنی ہوئی ہے۔

الجزائر کی ایتھلیٹ ایمان خلیف کا اگلا مقابلہ ہنگری کی لوکا اینا ہموری سے ہوگا۔

Read Comments