پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، میں مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو چار حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے گی۔ مذاکرات انہیں سے کروں گا جن کے پاس طاقت ہے۔
جسمانی ریمانڈ کی استدعا، عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔
عمران خان نے بتایا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔ محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کی کال دے کر غلط کیا۔ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کرنا منع ہے۔ ملک میں غیراعلانیہ مارشل لا نافذ ہے۔ فوج کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیے، ظلم میرے ساتھ ہوا ہے، مجھے رینجرز نے اغوا کیا۔
فلسطین کے معاملے پر حکومت کیساتھ کھڑے ہو کر پارلیمان کی روایت کو برقرار رکھا ہے، بیرسٹرگوہر
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میری دس ارب روپے سالانہ کی ورتھ ہے۔ بنی گالہ کیمپ آفس کے تمام اخراجات خود برداشت کرتا تھا۔ مجھ سے غلطی ہوئی تھی کہ میں نے کہا دیا ہار میرے پاس ہے۔ پولیس 18 مارچ کو تمام چیزیں اٹھا کر لے گئی تھی۔ ایک کروڑ 80 لاکھ کی چیز کو 3 ارب 18 کروڑ کا کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے توشہ خانہ سے متعلق دو ریفرنس کرکے اپنے ہی قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ پہلے ریفرنس میں کہا ہار کی قیمت کم کروائی، دوسرے میں بھی یہی الزام ہے۔ پہلے ریفرنس میں بھی انعام شاہ وعدہ معاف گواہ تھا نئے ریفرنس میں بھی وہی وعدہ معاف گواہ ہے۔ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد محسن نقوی چیئرمین نیب تفتیشی افسران سمیت جھوٹے بیان دینے والوں پر کیس کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلا ریفرنس جس ہار پر بنایا گیا نیب کو نہیں پتہ وہ ہار ہمارے پاس ہے۔ مارچ 18 کو بنی گالہ رہائش گاہ پر چھاپے سے قبل تمام قیمتی اشیا وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کردی تھیں۔ جس ہار پر مجھے سزا دی گئی میں نے غلطی سے بتا دیا تھا کہ وہ ہار ہمارے پاس موجود ہے نیب پھنس گئی تھی اس لیے مجھے جلدی میں سزا سنا دی گئی۔
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت کرنے والا جج ایک بار پھر تبدیل
عمران خان نے کہا کہ دنیا میں جمہوریت اخلاقیات کی بنیاد پر چلتی ہے کبھی بھی پارلیمنٹ ڈنڈے کے زور پر نہیں چلی۔ یہ ساری اخلاقی قوت سر سے اتار کر پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں۔ یہ ماضی کی طرح دوبارہ عدالتوں پرحملہ آور ہورہے ہیں۔ سابق کمشنر راولپنڈی نے جو کہا وقت نے اسے سچ ثابت کردیا۔
ان کا مزید کلہنا تھا کہ جیل میں نواز شریف کو فریج اور دیگر سہولیات میسر تھیں، جیل میں مجھے دو بار فوڈ پوائزننگ ہوئی کیونکہ فریج نہیں ہے کھانا خراب ہوجاتا ہے۔