Aaj Logo

شائع 03 اگست 2024 01:23pm

لاہور ایئرپورٹ کے قریب غیرملکی سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

لاہورایئرپورٹ کے قریب سائیکل پر پاکستان آئے جرمن سیاح کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ سیاح 27 سالہ برگ فلورائن جرمنی کا رہائشی ہے اور سائیکل پر پاکستان آیا تھا، سیاح ایئرپورٹ کےقریب سڑک پر کیمپ لگا کر سو رہا تھا۔

پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو 2 مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون، نقدی اور 5 لاکھ مالیت کا کیمرہ چھین کر فرار ہوگئے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بتای اکہ سیاح کی درخواست پرشمالی چھاؤنی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی اور دیگر شواہد سے ملزمان کو جلد ٹریس کر لیا جائے گا۔

Read Comments