اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو موٹرسائیکل سوار کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زیرو پوائنٹ کے قریب علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا تھا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جس کے بعد علی وزیر کے کزن نے تصدیق کی کہ پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔
خیال رہے علی وزیر 2018 سے 2023 تک خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اس دوران بھی وہ متعدد بار گرفتار ہوئے تھے۔