دنیا کا منفرد عجوبہ اور چین کا معروف سیاحتی مقام ’دی گریٹ وال آف چائنہ‘ پر سیاحوں کا ہجوم امڈ آیا ہے، جس پر انتظامیہ بھی بے بس دکھائی دی۔
ذرائع کے مطابق انسٹاگرام پر وی لاگر شین کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں دی گریٹ وال آف چائنہ پر موجود ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے۔
عام طور پر دی گریٹ وال آف چائنہ کی ویڈیوز اور تصاویر جب کبھی دکھائی دیتی ہیں تو ہجوم اس حد تک نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی افراتفری کا منظر ہوتا ہے۔
تاہم رواں ماہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گریٹ وال آف چائنہ پر مقامی اور غیر مقامی سیاحوں کا ہجوم موجود ہے، بچے، بوڑھے اور خواتین کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
چینی صدر کی طالبان سفیر سے اسناد کی وصولی، امریکی رد عمل بھی سامنے آگیا
چینی صدر نے چین کے تاحیات صدر کا حلف اٹھا لیا
دوسری جانب غیر متوقع سیاحوں کی بڑی تعداد کے حوالے سے شاید حکام بھی تیار نہیں تھے، یہی وجہ تھی کہ سیاحوں کے باعث رش بڑھ گیا۔
واضح رہے، 21 ہزار 196 کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ گریٹ وال آف چائنہ اقوام متحدہ کے تاریخی مقامات میں شامل ہے۔