Aaj Logo

شائع 02 اگست 2024 10:34pm

ملک میں صنفی تشدد کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ، قانون و انصاف کمیشن رپورٹ جاری

قانون اور انصاف کمیشن کی جاری ہونے والی رپورٹ میں ملک میں صنفی تشدد کے کیسز میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صنفی تشدد کے کیسز میں سب سے زیادہ مقدمات جنسی زیادتی کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں صنفی تشدد کے زیر التوا مقدمات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ سال 2023 میں صنفی تشدد کے زیرالتواء مقدمات 21 ہزار 891 سے بڑھ کر 39 ہزار 665 ہوگئے۔

قانون اور انصاف کمیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں صنفی تشدد کے زیرالتواء مقدمات میں سو فیصد تک اضافہ ہوا، سندھ میں 3، کے پی کے میں 14، بلوچستان میں دو، اسلام آباد میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق زیرالتواء مقدمات میں اغواء، انسانی اسمگلنگ اور خواتین کے قتل کے کیسز شامل ہیں، صنفی مقدمات میں الیکٹرانک جرائم میں اضافہ ہوا، جب کہ معاشی جرائم میں کمی واقعہ ہوئی۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق صنفی جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائوں کی شرح صرف 5 فیصد ہے، صنفی جرائم میں نامزد ملزمان کی بری ہونے کی شرح 64 فیصد ہے۔

قانون و انصاف کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صنفی جرائم سے نمٹنے کیلئے 480 خصوصی عدالتیں 2019 میں قائم کی گئیں۔

Read Comments