Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 اگست 2024 08:56pm

شاہین اور شہریار ریاض کی ممکنہ گرفتاری، دونوں رہنما موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر روانہ

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور شہریار ریاض کی جماعت اسلامی کے جلسے میں آمد پر پولیس نے ممکنہ گرفتاری کی کوشش کی ۔

ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر دونوں رہنما موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر روانہ ہونے میں کامیاب ہوگئے راولپنڈی پولیس کی بھاری نفری دھرنا گاہ گرفتاری کے لئے پہنچی تھی ۔

شعیب شاہین کے خطاب کے دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچی تو شعیب شاہین اپنا خطاب ادھورا چھوڑ کر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر چلے گئے۔

جس کے بعد پولیس کا بیان آیا کہ پولیس کا کسی کو بھی گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

شعیب شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سترہ سیٹ والوں کو ملک چلانے کیلئے بٹھا دیا گیا ہے جبکہ فارم 45 والے باہر بیٹھے ہیں، یہ پکے کے ڈاکو اسٹیبلشمنٹ کی گود میں بیٹھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے کہ یہ بھاگ جائیں اٹھ کھڑے ہوں ان کا راستہ روکا جائے، جماعت اسلامی سے کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔

پی ٹی آئی اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچی تھی، اسلام آباد سے شعیب شاہین، عامر مغل اور راولپنڈی سے شہریار ریاض دھرنے میں پہنچے تھے، جس ہر قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے پی ٹی آئی قیادت کا استقبال کیا۔

Read Comments