Aaj Logo

شائع 02 اگست 2024 06:32pm

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پاگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات طے پا گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیش رفت ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا پہلا اجلاس منگل کو ہوگا۔

پی ٹی آئی کے بانی رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مذاکرات کیلئے پانچ پانچ رکنی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دی جاچکی ہیں اور اب ان کی ملاقات بھی طے پاگئی ہے۔

جماعت اسلامی سے مذاکرات میں پیشرفت: حکومت پنجاب کا گرفتار رہنماؤں اورکارکنان کی رہائی کا فیصلہ

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں، سربراہ جے یو آئی اتوار کو وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

Read Comments