لاہورمیں پولیس نے پراپرٹی ڈیلرکو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرسمیت 5 اہلکاروں کیخلاف ڈکیتی اوراختیارات سےتجاوز کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق ڈیلرواجد علی کو حبس بےجا میں رکھ کرپیسے وصول کرنے کا واقعہ کاہنہ میں پیش آیا۔ اے ایس آئی عبد الرشید نے مبینہ طور پر ڈیلرکو گھرسے حراست میں لیا۔
اہلکاروں نے تھانے لیجا کرتشدد کا نشانہ بنایا۔ اے ایس آئی نے زبردستی موبائل بنک ایپ سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ رقم منتقلی کے بعد جوا کروانے کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی : فائرنگ سے جیل پولیس اہلکار جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔ حقائق سامنے آنے پرمحکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔