Aaj Logo

شائع 02 اگست 2024 11:44pm

پی ٹی آئی کے بانی رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ درج

لاہور: تحریک انصاف کے بانی رہنما ڈاکٹرشاہد صدیق خان قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے تصدیق کی کہ ڈاکٹر شاہد صدیق خان کو ویلنشیا ٹاون میں گولیاں ماری گئیں جبکہ وہ نماز جمعہ ادا کرنے مسجد جا رہے تھے۔ ڈاکٹر شاہد صدیق خان لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چئیرمین بھی رہے۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا انہیں چار گولیاں لگیں۔ واقعے کے بعد ڈاکٹر شاہد صدیق کی میت کو جناح اسپتال کے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کیں۔

مقدمہ درج

پولیس کے مطابق لاہور میں ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقدمہ میں چار نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان میں سے ایک ملزم نے فائرنگ کی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا جائے وقوعہ کا دورہ

ڈاکٹر شاہد صدیقی کے قتل کئے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور وقوعہ سے ملنے والےشواہد کا معائنہ بھی کیا ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کی سربراہی میں پولیس ٹیمزکو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے، ملزمان نے نا معلومات وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کیا ۔ ایسے سنگین واقعات میں ملوث ناسوروں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، ایسے سنگین واقعات میں ملوث ناسوروں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

صدر پی ٹی آئی لاہوراصغرگجرکا ڈ ردعمل

صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر نے ڈاکٹرشاہد صدیق کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اکٹر شاہد صدیق پی ٹی آئی کاقیمتی سرمایہ اور عمران خان کے قریبی دوست تھے۔

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کا بے دردی کےساتھ قتل کیا گیا ہے، پی ٹی آئی مرحوم کی فیلمزکے ساتھ کھڑی ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔

Read Comments