Aaj Logo

شائع 02 اگست 2024 03:17pm

”برزخ“ کی تعریف اورتشہیرنادیہ خان کو مہنگی پڑ گئی، مداح برہم ہو گئے

آج کل پاکستان اور بھارت کی مشترکہ ویب سیریز“برزخ “بحث کا نیا موضوع ہے۔ اس کی کاسٹ میں سلمان شاہد، فواد خان، محمد فواد خان اور صنم سعید شامل ہیں۔ یہ سیریز اپنے عجیب موضوعات کی وجہ سے کافی تنقید پر ہے اور ملک میں ہر ایک اپنی اپنی رائے دے رہا ہے۔ کچھ مشہور شخصیات نے بھی یا تو اس کی مذمت کی ہے یا پھر اس کی حمایت کی ہے۔

اس ویب سیریز میں ”زندگی گلزار ہے“ کی مشبور جوڑی صنم سعید اور فواد خان طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ کسی ڈرامہ سیریل میں کام کر رہے ہیں اور یہی وہ عنصر تھا جس نے یوٹیوب پر ریلیز ہونے پر ناظرین کو اس سیریز کی طرف راغب کیا۔

”برزخ“ میں ہم جنس پرستی کے موضوع پر عوام بھڑک اٹھے

نادیہ خان نے برزخ کے لیے اپنا ریویو بھی شیئر کیا ہے۔ وہ ایک شو میں تجزیہ نگارکے طور پر اتجزیہ پیش کرتی ہیں۔ جہاں وہ اس وقت نشر ہونے والے تمام ڈراموں پر اپنی رائے دیتی ہیں۔ نادیہ کا کہنا تھا کہ انہیں بہت اچھا لگا کہ کسی نے برزخ کے تصور پر کہانی لکھی۔ ورنہ عام ساس بہو کی روائتی کہانیوں سے وہ تنگ آ چکی ہے۔

مداحوں کو نادیہ خان کی ”برزخ“ کی تعریف اور تشہیر ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ اس پر نادیہ خان کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ اگر آپ ساس بہو شوز نہیں دیکھنا چاہتی ہیں تو ایل جی بی ٹی کیو مواد کو متبادل نہیں ہونا چاہیے۔ مداحوں کے نزدیک یہ ایک غیر اسلامی سیریز ہے، جس کا بائیکاٹ کیا جانا چاہیے نہ کہ اس کی تشہیر کی جائے۔

Read Comments