Aaj Logo

شائع 02 اگست 2024 01:46pm

ایرانی حملے کا خدشہ، امریکا سمیت مختلف ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیں

اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے تل ابیب پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر کئی ممالک کی ائیر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارت کی ایئر انڈیا، اٹلی، جرمنی، بیلجیئم، سوئزرلینڈ، امریکا اور ڈیلٹا میں آپریٹ ہونے والے ایئر لائنز نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی گئی ہے کہ بھارت کی ائیر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن، بیلجیئم کی برسلز ائیرلائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ائیر لائن اور امریکا کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ائیرلائنز شامل ہیں جنہوں نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کیں۔

علاوہ ازیں جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8 اگست تک جب کہ اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز نے 6 اگست تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔

Read Comments