پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اَپ اور 36 ڈاؤن سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے سرسید ایکپریس کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر ٹرین کراچی کینٹ سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی کے درمیان چلے گی، ٹرین یکم ستمبر سے بحال ہو گی۔
یاد رہے کہ سر سید ایکسپریس کو 2 سال قبل اندرون سندھ سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔
پاکستان ریلویز کے مطابق سر سید ایکسپریس کو پرانے روٹ پر یکم ستمبر سے بحال کیا جائے گا۔
راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سر سید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جاتی ہے۔
ٹرین کو چلانے کے حوالے سے پاکستان ریلوے اور راس لاجسٹک کے درمیان معاہدہ کیا گیا ہے۔