بھارت جانے والی عمان ایئرلائن میں دوران پروز مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق پرواز مسقط سے کیرالہ جارہی تھی کہ دل کا دورہ پڑنے سے مسافر کی طبیعت بگڑ گئی۔ پرواز کے پائلٹ نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔
کلیئرنس ملنے کے بعد پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طبی ٹیم نے مسافر کو کراچی کے اسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور ان کے وفد کے ہمراہ طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق طیارہ ترکی کے شہر انقرہ جا رہا تھا اور اس کا ایندھن ختم ہو گیا تھا۔
طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ اور ایندھن بھرنے کی درخواست کی۔ پی سی سی اے کی اجازت کے بعد طیارہ 4 بجکر 55 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔