چائے یا کافی پینے کی حد تک تو مزہ دیتی ہے، لیکن اگر یہ کپڑوں پر گر جائے تو پھر ان کےدھبوں کو نکالنا مشکل ہوجا تا ہے، خصوصا اگر انہیں فورا صاف نہ کر لیا جائے،تو ان کے نشان کپڑوں پر رہ کر اسے خراب کرسکتے ہیں۔
اگر آپ ان دھبوں کو کپڑوں سے ہٹا نے کے یہ طریقے جان لیں تو پھر انہیں دور کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔
پرانے اور داغ دار گدے کو نئے جیسابنانے کے لیے اس وائرل ہیک کو فولو کریں
چائے یا کافی کے دھبوں کو دورکے لیے آپ کو چاہیے کہ داغ والے کپڑے کوابلتے ہوئے پانی میں ڈبو دیں۔ پانی کے ساتھ کپڑا بھی ابل جائے گا۔ اب اس پانی میں کپڑے کو آدھے گھنٹے کے لیے بھگوئے رکھیں۔ اور پھر صابن سے دھو لیں۔ کپڑے پر موجود تمام داغ نکل جائیں گے۔
آلو کا ابال لیں اور اس میں داغ والے کپڑے کو ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔ اب صابن سے دھو کر انہیں خشک کر لیں۔ چائے کے داغ دور ہوجائیں گے۔
اگر چائے یا کافی رنگین کپڑوں پر گر جائے تو ان کے رنگ خراب ہونے کا ڈر ہوتا ہے، اس لیے ایسے کپڑوں پر براہ راست سرکہ یاسیٹرک ایسڈ نہیں ڈالنا چاہیے۔ بہتر ہے کہ داغ والے حصے پر لیموں کو مل لیا جائے اور پھر اسے دھوپ میں سکھا لیا جائے۔ اس سے داغ ہلکے ہوجائیں گے اب کپڑے کو صابن سے صاف کرلیں۔
جیسے ہی چائے کپڑوں پر گر جائے ، فورا اس دھبے پر نمک چھڑک دیں اور اس سے کپڑوں پر نشان نہیں رہے گا۔