Aaj Logo

شائع 02 اگست 2024 08:42am

افغانستان سے ابھرتے خطرات روکنے کے لیے کام کررہے ہیں، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ داعش ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے، افغانستان سے ابھرتے خطرات روکنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں میں اضافے سے متعلق یو این کی رپورٹ پر سوال کیا گیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسداددہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سے تمام اتحادیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ یقینی بنارہے ہیں کہ افغانستان دہشت گرد حملوں کے لیے بطور لانچنگ پیڈ دوبارہ نہ بنے، افغانستان سے ابھرتے خطرات روکنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

پاکستانی افواج پر افغانستان سے ہونے والے حملوں پر بھی نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انسداد دہشت گردی پر شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ تعاون جاری ہے۔

پاکستان سے دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کی توقع رکھتے ہیں، امریکا

پاکستانی فورسز پر حملوں سے آگاہ ہیں، ہم نے افغانستان میں کوئی سامان نہیں چھوڑا، امریکا

ان کا کہنا تھا کہ داعش ایک بین الاقوامی دہشت گرد نیٹ ورک ہے، داعش دنیا بھر میں دہشت گردانہ حملے کرنے کے عزائم، صلاحیت رکھتی ہے۔

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ گرپتونت سنگھ پر حملے کی کوششوں پر بھارت سے کئی بار اظہار تشویش کیا، حملے میں سرکاری اہلکار کے مبینہ کردار پر بھارتی حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔

Read Comments