Aaj Logo

شائع 01 اگست 2024 10:29pm

’پہلے مرغی آئی یا انڈہ‘ کی پہیلی بحث میں تبدیل، دوست نے دوست کا قتل کر دیا

ایک معمولی پہیلی پر ہونے والی بحث نے دوست نے دوست کو قتل کرنے پر مجبور کر دیا۔

انڈونیشیا میں ’پہلے مرغی آئی یا انڈہ‘ کی صدیوں پرانی بحث چھڑ گئی جس کے بعد ایک دوست نے دوسرے دوست کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کے تفتیشی افسر لا اودے ارسانگکا نے بتایا کہ مشتبہ قاتل کی شناخت ڈی آر کے نام سے ہوئی جس نے 47 سالہ قادر مارکس کو جنوب مشرقی سولاویسی صوبے میں 24 جولائی کو اِس پہیلی پر جھگڑے کے بعد 15 بار چاقو سے وار کرکے قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعہ کچھ یوں پیش آیا جب ڈی آر نے مارکس کو شراب نوشی کے لیے اپنے گھر مدعو کیا، زیادہ شراب پینے کے درمیان پہیلیاں پوچھنے کا آغاز ہوا۔

قاتل ڈی آر نے مارکس سے یہ پرانی پہیلی پوچھی کہ پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ جس پر دونوں بحث کرنے لگے۔

شراب کے نشے میں دھت ڈی آر کو اپنے دوست مارکس پر مارکس پر طیش آیا کیونکہ مارکس اپنے گھر جانے لگا تھا، ڈی آر نے چاقو لے کر مارکس کا پیچھا کیا اور اسے قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق قاتل ڈی آر کو انڈونیشن پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ، جرم ثابت ہونے پر اسے 18 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

Read Comments