Aaj Logo

شائع 01 اگست 2024 10:20pm

لاہور: بارش کی انوکھی رپورٹنگ کرتی خاتون کی ویڈیو وائرل

لاہور میں ہونے والی موسلادھار بارش کے پانی میں اندر جاکر رپورٹنگ کرتی خاتون کی ویڈیو نے سوشل میڈیا ہپر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔

مقامی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں بارش کے پانی میں نصف ڈوبا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں خاتون کے جسم کا نچلا حصہ مکمل طور پر پانی میں ڈوبا دکھائی دیتا ہے، تاہم وہ مائیک تھامے بارش کی صورتحال پر اپ ڈیٹ دیتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ خاتون رپورٹر کا مائیک کا تار بھی پانی میں ڈوبا ہوا ہے جب کہ ویڈیو میں کیمرا مین دکھائی نہیں دیتے اور یہ معلوم نہیں ہوسکتا کہ کیمرامین نے کس طرح ویڈیو ریکارڈ کی ہے؟

خاتون رپورٹر کی پانی کے اندر جاکر رپورٹنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرے کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویڈیو جعلی ہے یا اسے ایڈٹ کیا گیا۔ بعض صارفین نے لکھا کہ جب پانی پانچ فٹ تک جمع ہوچکا ہے تو خاتون کے جسم کا نصف حصہ کیسے پانی سے محفوظ ہے؟

Read Comments