وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپریل 2019 میں جنرل باجوہ کے سسر کے گھر فیض حمید سے ملاقات کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ فیض حمید نے کہا تھا جون میں پنجاب اور دسمبر میں وفاقی حکومت لے لیں۔
خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اپریل 2019 میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے ملاقات ہوئی تھی، بیس منٹ کی یہ ملاقات جنرل باجوہ کے سسر کے گھر پر ہوئی، جس میں فیض حمید نے جون تک پنجاب حکومت اور دسمبر میں وفاقی حکومت لینے کی پیشکش کی تھی۔
پی ٹی آئی اقتدار میں نہیں آئے گی، ادارے جب چاہیں پابندی کا فیصلہ کرینگے، وفاقی وزرا
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میں نے کہا ہاں، بالکل ہم جنرل باجوہ کو توسیع دے رہے ہیں اور ہم نے دی بھی۔
انہوں نے بتایا کہ فیض حمید نے پوچھا آپ کی شرائط کیا ہیں؟ تو میں نے کہا تھا ہدایات ہیں ہماری کوئی شرائط نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ فیض حمید نے کہا تھا ہم بانی پی ٹی آئی سے تنگ آگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی ایکسپوز ہوگئے ہیں، پاکستان تو کیا دنیا میں کوئی ایک آدمی بتادیں جو ان پر اعتبار کرتا ہو۔