انسداد دہشت گردی عدالت نے 1998 میں قتل ہونے والے پولیس اہلکار کے قتل کیس فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کارکن عبید کے ٹو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔
پولیس اہلکار ممتاز کو زخمی دہشت گردی کے جرم میں پندرہ سال مزید قید کی سزا سنادی۔ عدالت کے مطابق ملزم عبید کے ٹو پانچ لاکھ روپے مقتول پولیس اہلکار دلدار کے اہلخانہ کو ادا کرئے گا۔
جولائی 1998 میں ملزمان نادر شاہ،عبید کے ٹو و دیگر نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی، ملزمان کی فائرنگ سے حوالدار دلدار ہلاک اور پولیس اہلکار ممتاز زخمی ہوگیا تھا، جس کے بعد ملزمان کے خلاف دو جولائی 1998 میں لیاقت آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ملزم عبید کے ٹو کو 2015 میں نائن زیرو پر آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ملزم عبید کے ٹو مختلف مقدمات میں سزا کے بعد جیل میں ہی ہے۔