Aaj Logo

شائع 01 اگست 2024 07:28pm

’اسکوئڈ گیم‘ سیزن 2 اور 3 کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

اسٹریمنگ ویب سیریز نیٹ فلکس نے سروائیول ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے دوسرے سیزن کا پوسٹر کرتے ہوئے ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

اسکوئڈ گیم کے دوسرے سیزن کے مختصر ٹیزر میں لوگوں کو گیم میں ریس لگا کر اپنی جان بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر کو ریلیز کرتے ہوئے ویب سیریز کو 26 دسمبر 2024 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے نیٹ فلیکس کی جانب سے دسمبر 2021 ’اسکوئڈ گیم‘ سیریز کے مزید دو سیزن بنانے کی تصدیق کی گئی تھی۔

مذکورہ اسکوئڈ گیم سیریز کا فائنل سیزن 2025 میں آئے گا۔

Read Comments