پیرس اولمپکس 2024 میں سلور میڈل جیتنے کیلئے ترک شوٹر یوسف ڈیکیک کی جانب سے بہترین شوٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر انہوں نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی۔
ترک شوٹر یوسف ڈیکیک کی شوٹنگ کے دوران نشانہ لگاتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں بغیر کسی سیفٹی کے اور ایک ہاتھ جیب میں ڈال کر نشانہ لگاتے دیکھا گیا۔
پیرس اولمپکس کے دوران ترک شوٹر یوسف ڈیکیک 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں پرسکون انداز میں پوری مہارت کے ساتھ شوٹنگ کرتے دکھائی دیے اور میچ جیت کر چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پیرس اولمپکس میں سلور میڈل جیتنے کے بعد یوسف ڈیکیک نے ترکش میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے خصوصی آلات کی ضرورت نہیں تھی، میں ایک قدرتی شوٹر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی آپ کی جیب میں ہاتھ رکھ کر نہیں ملتی اس کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔
سوشل میڈیا یوسف کی شوٹنگ کے دوران وائرل ہونے تصویر دیکھ کر لوگ انہیں ہٹ مین قرار دے رہے ہیں۔