بھارت میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو چکی ہے اور مختلف ریاستوں میں سیلابی صورتحال سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔
وہیں بارشوں کے باعث سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جن میں ایک ویڈیو بوڑھی خاتون کی سامنے آئی ہے۔
بھارتی ریاست آسام میں بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی، ہلاک افراد کی تعداد 72
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع وشاکھاپٹنم بھی سیلاب کی لپیٹ میں ہے اور وہاں سے ایک ویڈیو سامنے آئی جہاں ایک بیمار معمر خاتون کو کھانا پکانے والی دیگ میں بیٹھا کر اسپتال لے جایا جارہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون دیگ میں موجود ہیں اور ایک شخص انہیں سیلابی پانی پار کرنے میں مدد کررہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 185 ہوگئی ہے جب کہ بھارتی شہر شملہ میں شدید بارشوں کے دوران کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچادی۔