اسرائیلی فوج نے غزہ کے خان یونس پر فضائی حملے میں حماس کے فوجی کمانڈر محمد الضیف کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروپ کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اب ہم انٹیلی جنس اطلاعات پر تصدیق کر سکتے ہیں کہ 13 جولائی کے حملے میں محمد الضیف نہیں بچ سکے۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے دیف کو ”غزہ کا اسامہ بن لادن“ اور اس کی موت کو ”غزہ میں ایک فوجی اور حکومتی اتھارٹی کے طور پر حماس کو ختم کرنے کے عمل میں ایک اہم سنگ میل“ قرار دیا۔
اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ محمد ضیف کے قتل کے بعد حماس کا خاتمہ ”پہلے سے زیادہ قریب“ ہوگیا۔