صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا صدر منتخب ہوا تو کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کو معاف کردوں گا، 200 کے قریب لوگوں کو سزا سناتے وقت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملاہیرس پر بھی شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ کملاہیرس اپنی سیاہ فام شناخت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہیں، کملاہیرس بھارتی ہیں یا سیاہ فام؟ کملا ابتک تو بھارتی تھیں، اچانک پلٹ کر سیاہ فام کیسے ہوگئیں؟
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس کی والدہ کا تعلق بھارت اور والد کا تعلق جمیکا سے تھا، نائب صدر نے اچانک شناخت تبدیل کردی ہے اور خود کو سیاہ فام کہلانا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی سال پہلے تک وہ ہندوستانی ورثے کو فروغ دے رہی تھیں۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ نائب صدر کملاہیرس کی شناخت پر ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ توہین آمیز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صدربناتوکیپیٹل ہل حملےمیں ملوث افراد کومعاف کردوں گا،ٹرمپلوگوں کوسزاسناتے وقت انصاف کےتقاضے پورے نہیں ہوئے،ٹرمپڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملاہیرس پر بھی تنقیدکملا سیاہ فام شناخت کوسیاسی مقاصد کےلیےاستعمال کر رہی ہیں،ٹرمپکملاہیرس بھارتی ہیں یا سیاہ فام؟ ڈونلڈ ٹرمپ سے سوالکملاابتک تو بھارتی تھیں، اچانک پلٹ کرسیاہ فام کیسے ہوئیں؟ ٹرمپکملاہیرس کی والدہ کا تعلق بھارت اور والد کا تعلق جمیکا سے تھاکملاہیرس کی شناخت پر ٹرمپ کا تبصرہ توہین آمیزہے،وائٹ ہاؤس