Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2024 11:36pm

لاہور: نابینا مظاہرین کا اے سی شالیمار کی گاڑی پر حملہ

لاہور پریس کلب کے باہر بےروزگار نابینا افراد کا احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ اے سی شالیمار کی گاڑی میں بیٹھا کر نابینا افراد کو لے جانے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے گاڑی پر حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو نیچے اتار لیا۔

نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ گرفتار ساتھیوں کو رہا اور بےروزگاروں کو نوکریاں دی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب کسی یقین دہائی اور وعدے پر دھرنا مؤخر نہیں ہوگا، پنجاب بھر سے مزید ساتھی دھرنے میں شرکت کے لئے پہنچ رہے ہیں۔

گوادر : بلوچ یکجہتی کمیٹی اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ’دھرنا ختم کیا جائےگا‘

نابینا افراد نے کہا کہ حق کےلئےاحتجاج کرنے والے نابینا افراد کو گرفتار کرنا سفاکیت ہے۔ حکومت نابینا افراد کو سنجیدہ لے اور ہمارے جائز مطالبات تسلیم کرے۔

ملک بھر کی غلہ منڈیاں، ہول سیل مارکیٹس 3 روز کیلئے بند کر دی گئیں

گاڑی پر حملہ کرنے کے حوالے سے اے سی شالیمار کا کہنا ہے کہ 6 نابینا مظاہرین اپنی مرضی سےہمارے ساتھ گاڑی میں بیٹھے۔ گاڑی میں سوار ہونیوالے مظاہرین کو ان کی مرضی سے پناہ گاہ منتقل کیا جارہا تھا۔ مظاہرین کے حملے سے اے سی کی گاڑی معمولی متاثر ہوئی۔

Read Comments