وزیراعظم نے بجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی۔
اعلامیہ کے مطابق پاور ڈویژن نےتمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کواحکامات جاری کردیئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پش نظر ہدایات جاری کیں ہیں۔