Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2024 10:32pm

فرانسیسی صدر اور کھیل کی وزیر کی نامناسب انداز میں ملاقات پر ہنگامہ مچ گیا

فرانسیسی وزیر کھیل ایمیلی اوڈیا کاسٹیرا کی صدر ایمانوئل میکرون کی نامناسب انداز سے ملنے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوڈیا کاسٹیرا فرانسیسی صدر میکرون کی گردن کے گرد اپنا ہاتھ رکھے ہوئی ہیں، ان کے کان کے نیچے بوسہ لینے سے پہلے انہیں گلے لگا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اس عجیب انداز سے ملنے پر مختلف تبصروں کا اظہار کیا۔

جب سے یہ تصویر وائرل ہوئی ہے تو ایک صارف نے ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یہ تصویر غیر مہذب لگتی ہے، ایسا کرنا ایک صدر اور وزیر کے لیے بالکل مناسب نہیں۔

ایک اور نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ (میکرون کی اہلیہ) یہ بالکل پسند نہیں کریں گی۔

نیو یارک کی ایک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تصویر نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب اسے پہلی بار فرانسیسی میگزین ’مادام فگارو‘ نے پوسٹ کیا، جس نے اس بوسے کو ’عجیب‘ کا لفظ دیا۔ اس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ وزیر کھیل، جو ایک سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ہیں، وہ دوسروں کی توجہ اپنی جانب کرنے کا شوق رکھتی ہیں۔

Read Comments