پنجاب پولیس کا اہلکار آپے سے باہر ہوگیا۔ وزارت خارجہ کے دفتر میں کاغذات کی تصدیق کے لیے آنے والے شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس اہلکار نے شہری پرلاتوں اورمکوں کی بارش کردی۔
حکومتیں بدل گئیں مگرپنجاب پولیس کا رویہ نہ تبدل سکا، پنجاب پولیس نے وزات خارجہ کے دفتر کے باہرپولیس اہلکار نے شہری کوتشدد کا نشانہ بناڈالا۔ پولیس اہلکارکےتشدد کی ویڈیو بھی سامنےآگئی۔
فوٹیج میں پولیس اہلکار کو شہری پرتشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکار نے شہری پر آزادانہ لاتوں اورمکوں سے تشدد کیا۔ شہری وزرات خارجہ میں اپنے کاغذات کی تصدیق کے لئے آیا تھا۔
واقعہ پر ڈی آئی جی سیکیورٹی نے نوٹس لیتے ہوئے شہری سے بدسلوکی کرنے والے اہلکار کو معطل کر دیا، جبکہ ملوث اہلکارکومعطل کرکے محکمانہ کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی کے مطابق کانسٹیبل سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات تھا، اختیارات سےتجاوز کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔