Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 09:26pm

عظمی بخاری فیک ویڈیو کیس، فلک جاوید کو ایف آئی اے طلبی کا نوٹس جاری

وزیراطلاعات عظمی بخاری کےخلاف مبینہ غیراخلاقی فیک ویڈیو ٹویٹ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اےسائبرکرائم فلک جاوید نامی نےخاتون کوطلبی کا نوٹس گھرپہنچا دیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم نےتین رکنی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اچھرہ کی رہائشی فلک جاوید خاتون گھرموجود نہ تھی جبھی نوٹس بھیجا ہے۔

دوسری جانب مبینہ فیک ویڈیو فرانزک کےلیے بھجوا دی گئی ہے سائبر کرائم نےفلک جاوید کےبیرون ملک اکائونٹ کی چھان بین کیلئےمختلف ممالک کو خط لکھ دیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون فلک جاوید کےاندرون اوربیرون ملک میں مبینہ 24 اکاؤنٹس ہیں۔

نازیبا ویڈیو پر عظمیٰ بخاری کی فلک جاوید سے آن لائن جھڑپ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پر حکم جاری

واضح رہے کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر جاری ہوئی ہے جس کیلئے عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی فلک جاوید پر الزام عائد کیا تھا۔ عظمیٰ بخاری نے اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سوشل میڈیا پر نازیبا مہم کے خلاف عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Read Comments