Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 07:57pm

قتل سے پہلے اسماعیل ہنیہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

اسرائیلی حملے میں شہادت سے قبل حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور پاکستانی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تہران میں ملاقات بھی ہوئی تھی، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

منگل کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری ہوئی تھی، جس میں عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد بھی تہران پہنچا تھا۔

تقریب کے دوران حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات بھی ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

بعض مغربی ممالک تہران اور ریاض کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، نومنتخب ایرانی صدر

اس حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ ترک وزیر خارجہ ، پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شہید اسماعیل ہنیہ سے ملوا رہے ہیں۔

اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید، ایران کی پراسرار خاموشی نے سوالات اٹھا دئے

واضح رہے کہ تقریب کے بعد رات میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا گیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔

Read Comments