Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 جولائ 2024 07:28pm

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، ایل این جی کے نرخ میں کمی

حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔

سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قمیت میں 1.23 ڈالر جبکہ سوئی سدرن کے لئے 1.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

اوگرا نے ایل این جی کی قمیتوں میں کمی کا نوٹیفکشن جاری کر دیا۔ سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 13.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جون میں سوئی ناردرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 14.62 ڈالر تھی۔

سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 13.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ جون میں سوئی سدرن کے لئے ایل این جی کی قمیت 14.37 ڈالر تھی۔

ایل پی جی مہنگی

اوگرا نے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا کردیا گیا۔

گھریلو سلینڈر کی نئی قیمت 2796 روپے 56 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے آئندہ ماہ کیلئے ہوگا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کا بیان

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریزایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے فی کلواجافے کے بعد نئی قیمت 237 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ملک بھر میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں ہے، گھریلو سلنڈر میں 27 روپے، کمرشل سلنڈرمیں 103 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکاری پیداواری قیمت میں 2,279 روپے فی میٹرک ٹن اضافہ کر دیا گیا، جبکہ ایل پی جی 235 روپے فی کلو کی جگہ 237 روپے فی کلو ہو گئی۔

گھریلو سلنڈر 2770 روپے کی جگہ 2797 روپے ، کمرشل سلنڈر10656 روپے کی جگہ 10760 روپے میں دستیاب ہوگا۔

Read Comments