صبح سے بادلوں سے گھرے کراچی والوں کا انتظاربلاآخر ختم ہو گیا ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک موسلادھار بارش شروع ہو گئی ، بارش کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔
لانڈھی ، کورنگی ، دہلی کالونی اور نارتھ کراچی میں بادل جم کر برسے۔ شاہ فیصل، ملیر اور قائد آباد میں ہلکی بارش ہوئی ۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا تھا۔
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغرب میں عمان کی جانب بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں آج بھی شہر کہیں کہیں ہلکی اور معتدل شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
سردارسرفراز نے بتایا کہ کل ہلکی بارش اوربوندا باندی کا امکان ہے، 4 سے 6 اگست کے دوران شدت کی مون سون ہوائیں سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں، ان ہی ہواؤں کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث شہر میں حبس کی کیفیت برقرار ہے، آج شام اور رات سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔
سیلابی ریلہ گھر میں داخل ہونے سے11 ہلاک، بارش نے 13 دیگر جانیں بھی لے لیں
دوسری جانب آج صبح کے وقت کھارادر، ٹاور، لیاری، صدر، ملیر، شارع فیصل اور ائیر پورٹ کے اطراف سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا تھا۔
ادھر محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں کل سے اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر میں سب سے زیادہ بارش گڈاپ میں ہوئی، جہاں 56.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اورنگی ٹاؤن میں 35.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
سرجانی ٹاون میں 28.1، نارتھ کراچی میں 27.2، گلشن معمار میں 16.7، ناظم آباد میں 15.6، پی اے ایف مسرور بیس 14، بن قاسم اور قائد آباد میں 12.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
بارشیں اور سیلاب: کے پی اسمبلی میں متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرار داد منظور
ملک کے کون سے شہروں میں آئندہ 3 دنوں میں 200 ملی میٹر تک بارش ہوگی
راولپنڈی میں بارش سے نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند، سائرن بجادیے گئے
اس کے علاوہ کیماڑی میں 10.5، شاہراہ فیصل پر 10، یونیورسٹی روڈ میں 7.6، جناح ٹرمینل 6.9، کورنگی میں 6.4 اور اولڈ ایئر پورٹ ایریا میں 5.1 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ شہر میں سب کم بارش ڈی ایچ اے میں 1.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔