Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2024 11:12am

پنجاب میں کورٹ فیس اور اسٹیمپ ڈیوٹی میں 1000 فیصد تک اضافہ، تفصیلات جاری

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کورٹ فیس اور اسٹیمپ ڈیوٹی میں 500 فیصد سے 1000فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے تحت فوجداری درخواستوں کے لیے عدالتی ٹکٹوں کی فیس 2 سے روپے 500 روپے بڑھ گئی ہے۔

مقدمات کی منتقلی کی فیس 5 سے روپے 500، اور عدالتی ریکارڈ کی درخواست کی فیس 2 سے روپے 500 کردی گئی ہے۔ اپیل، دعوی، یا نگرانی کی میمورنڈم فائل کرنے کی فیس 15 سے روپے 500، سول اور فوجداری وکلا کی فیس 2 روپے سے 100 روپے کردی گئی ہے۔

ایسے معاملات میں جہاں دعویدار کی رقم کا تعین نہیں کیا گیا، ٹکٹ کی قیمتیں 2 سے روپے 500 کردی گئی جبکہ کلائنٹس کو اب ایک ٹکٹ کے لیے 1,000 روپے کے چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کرایہ کے تعین یا بے دخلی سے متعلق درخواستوں کے لیے ٹکٹوں کی قیمت بھی 500 روپے کردی گئی جبکہ حلف نامے کے اسٹامپ پیپرز 100 سے روپے 300 روپے کردیے گئے۔

سیل ایگریمنٹ کے لیے اسٹامپ پیپرز جو پہلے 1200 میں دستیاب تھے لیکن ان کی قیمت 3000 مقرر کردی گئی ہے۔طلاق کے کاغذات کے لیے اسٹیمپ ڈیوٹی بڑھ کر ہزار روپے کردی گئی ہے۔

Read Comments