Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2024 09:42am

بعض مغربی ممالک تہران اور ریاض کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں، نومنتخب ایرانی صدر

ایران میں صدارتی حلف لینے کے بعد مسعود پیزشکیان نے سعودی وزیر سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ بعض مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے تہران میں سعودی وزیرشہزادہ منصور بن مطیب بن عبدالعزیز کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کچھ مغربی ممالک ایران اور سعودی عرب کے خلاف بدخواہی کے خواہشمند اپنے ناجائز مطالبات کے حصول کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہوشیاری، اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ایسی سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ مسعود پیزشکیان نے کہا کہ دونوں ممالک خیالات اور برادرانہ اور دوستانہ تبادلوں کے علاوہ مذہبی طورپر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر نے اپنی طرف سے سعودی بادشاہ اور ولی عہد کی جانب سے پیزشکیان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مذہبی رشتوں کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔

Read Comments