Aaj Logo

شائع 31 جولائ 2024 12:16am

کراچی : سی آئی اے افسران و اہلکاروں پر 90ہزار ڈالر لوٹنے کا الزام

کراچی میں سی آئی اے کا اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ مبینہ طور پر لوٹ مار میں ملوث نکلا ہے۔ سی آئی اے کراچی کے افسران و اہلکاروں پر نوے ہزار ڈالر لوٹنے کا الزام ہے۔

سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پر الزام ہے کہ انھوں نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں گھر پر چھاپا مار کر ایک شہری کو حراست میں لیا اور رقم لوٹی ہے۔

ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ہمیں شکایت موصول ہوئی ، سی آئی اے ٹیم نے مبینہ طور پر شہری سے 90 ہزار ڈالر لوٹے ہیں، واقعہ کی تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنےآ جائیں گے۔

عدیل چانڈیو نے بتایا کہ شکایت پر فوری ایکشن لے کر کارروائی کی گئی ہے، شہری کو حراست میں لے کر رقم لوٹنے والے سب انسپکٹر سمیت پوری ٹیم کو معطل کردیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی ایس آئی یو شبیر احمد خان کو بھی معطل کردیا گیا، واقعے کی تحیقات جاری ہیں ، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کےلئے ، مدعی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

Read Comments