Aaj Logo

شائع 30 جولائ 2024 10:01pm

ہم شوبز فنکار بھی اکثر لنڈا بازار جا کر کپڑے خریدتے ہیں، اسماء عباس کا انکشاف

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنے کپڑوں کی خریداری سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

پاکستان کی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز اداکار بھی لنڈا بازار میں جاکر خریداری کرتے ہیں۔

’اپنا خیال ضرور رکھنا چاہئے لیکن۔۔۔‘، اسماء عباس کا خواتین کو اہم مشورہ

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اسماء عباس نے بتایا کہ وہ لنڈا بازار سے اکثر خریداری کرتی ہیں اور وہاں کمال کی چیزیں مل جاتی ہیں۔

اس موقع پر اسماء عباس نے انکشاف کیا کہ انہوں نے لندن میں لنڈا بازار سے جاکر خریداری کی اور انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ ان کو پہچان لیں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اگر انہیں بازار میں کوئی پہچان لے تو وہ بہت خوشی ہوتی ہیں اور اگر کوئی تصویر ساتھ لینا چاہئے کافی مزہ آتا ہے۔

Read Comments