پاکستانی کسانوں کی محنت رنگ لے آئی۔ سرد پہاڑوں میں کاشت ہونے والا جاپانی پھل “ املوک“ اب عارف والا کے گرم میدانی علاقوں میں بھی کاشت ہونے لگا۔
عارف والا کے گاؤں نور شاہ کے باغات میں ڈالیوں میں جھولتے املوک یہاں کے کاشتکاروں کی محنت کا ثمر ہیں۔
کاشتکار کہتے ہیں کہ پاکستان کی سرزمین بہت زرخیز ہے، محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پھلوں کی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ املوک کی پیداوار پر فی ایکڑ خرچہ چار سے پانچ لاکھ روپے ہوتا ہے اور بچت بھی لاکھوں روپے کی ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق جاپانی پھل میں قدرتی طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات سے بچانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، اس میں فاسفورس اور کیلشیم کے علاوہ وٹامن اے اور سی شامل ہے، اس کے علاوہ بھی اس کے بے شمار فوائد ہوتے ہیں۔