بھارت میں ایک موچی کی دھوم ہے جس کی مقبولیت میں اس وقت اضافہ ہوا، جب بھارتی سیاستدان اور لوک سبھا اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کی اس موچی کی دکان پر آمد ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں پوروانچل ایکسپریس وے کے قریب ایم ایل اے نگر چوراہے پر موچی رامچیت کی دکان پر لوگوں کی خاص بھیڑ دیکھی جارہی ہے۔
بھارت: اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود پڑھ لیا
رپورٹ کے مطابق 26 جولائی کے بعد موچی رامچیت اچانک مشہور ہو گئے۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کی رامچیت کی دکان پر آمد کے بعد ان کی زندگی بدل گئی۔
رامچیت کی دکان پر آکر راہول گاندھی نے جوتے اور چپل کی سلائی کی تھی۔ رامچیت کو ہاتھ سے سلائی کرتا دیکھ کر راہول گاندھی نے ان کو سلائی مشین کا تحفہ پیش کیا۔ حالانکہ بجلی کی کمی کی وجہ سے رامچیت ابھی تک اسے استعمال کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
دریں اثنا اب رامچیت کو لاکھوں اور کروڑوں کے آفرز مل رہے ہیں۔ لوگ انہیں فون کر رہے ہیں اور راہل گاندھی کے ہاتھوں سے سلی گئی چپل اور جوتے بیچنے کی پیشکش کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ رامچیت کے لیے راہول گاندھی کا دیا گیا تحفہ ان کے لیے انتہائی قیمتی ہے۔ کوئی انہیں ایک کروڑ بھی دے تو نہیں بیچیں گے۔
رامچیت نے بتایا کہ وہ انہیں فریم کر کے دکان میں لگوا دیں گے ۔ جب تک وہ زندہ ہیں اسے اپنی آنکھوں کے سامنے رکھیں گے۔