Aaj Logo

شائع 30 جولائ 2024 06:45pm

بارشیں اور سیلاب: کے پی اسمبلی میں متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرار داد منظور

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی۔ صوبائی اسمبلی نے ایمرجنسی نافذ کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد مانسہرہ سے حکومتی رکن منیر حسین نے پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ مانسہرہ سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں بارشوں سے صورتحال خراب ہے۔

منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ جو بھی جانی اور مالی نقصان ہوا ہے اس کا معاوضہ دیا جائے، بارشوں اور سیلاب کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں، جب کہ تمام اداروں کو حکم دیا جائے کہ سیاحوں کو سہولیات دی جائیں۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 2 مرد 4 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ تیز آندھی اور بارش کے باعث 16 گھروں کو نقصان پہنچا۔ کوہاٹ ، باجوڑ، چترال اپر و لوئر، دیر اپر، سوات اور صوابی کے اضلاع متاثر ہوئے۔

Read Comments