چھوٹے بچے، کیونکہ بول نہیں سکتے ہیں، اس لیے اپنی ہر ضرورت کو پوری کرنے کے لیے روتے ہیں ۔ خصوصا ایک سے تین ماہ کے بچےمسلسل روتے ہیں اورچڑچڑےبن جاتے ہیں۔ جب تک کہ ان کی ضرورت پوری نہ ہوجائے۔
بچہ جب بھو کا ہوتا ہے تو روتا ہے۔ لیکن اگر اس کا پیٹ بھرا ہو ہواور وہ پھر بھی رونا نہ بند کرے تو پھر یہ کسی پریشانی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس قسم کی صورت حال میں بچے کے درد کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے پرسکون رکھنا بھی ضروری ہوتاہے۔
بچے کیوںکہ بولنا نہیں جانتا اس لیے مفروضوں یا اندازوں پر انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسی صورت میں بچے کو اگر اٹھاکر ایک خاص انداز میں چپ کرایا جائے تو اسے پر سکون رکھنے میں مد مل سکتی ہے۔
پیدائش کے بعد بچوں کا رنگ کیوں سیاہ ہونے لگتا ہے؟وجہ جانیے
چھوٹےبچوں کے لیے چونکہ ارد گرد کا ماحول اجنبی ہوتا ہے ۔ اسلیے انہیں کھانا کھلا کر یا ہنسا کر خاموش نہیں کیا جا سکتا ۔ہے لیکن اگر بچے کو ایک خاص زاویے سے پکڑ کر خآموش کرایا جائے تو اسےپرسکون رکھاجا سکتاہے۔
سب سے پہلے بچے کو گود میں اٹھائیں اور اسے سینے کے قریب رکھنے کی بجائے اپنے ہاتھوں میں اپنے پیٹ پر رکھیں۔ اس دوران اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بچے کی گردن کو ہاتھوں سے سہارا دیا جائے۔
بچے کے دونوں ہاتھوں کو اٹھا کر اسے اپنی ہتھیلیوں سے پکڑیں اور پیٹ اور سینے کو ہاتھ پر رکھیں۔
ایسی پوزیشن بنائیں کہ آپ کےبچے کی کمر سیدھی رہے۔
اب چھوٹے بچے کو کولہوں سے پکڑ کرہتھیلیوں سے ہلکا سا ہلائیں۔
چھوٹے بچوں کو ہلکا سا ہلایا جائے توہ فورا خاموش ہو جاتے ہیں۔