Aaj Logo

شائع 30 جولائ 2024 02:42pm

پی ٹی آئی کو 29 نشستیں ملنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن میں تبدیلی

الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کو 29 نشستیں ملنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن میں تبدیلی آگئی، مسلم لیگ (ن) 204 ارکان کے ساتھ تاحال پنجاب اسمبلی کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت برقرار ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں 29 نشستیں الاٹ کر دیں جس کے بعد بھی مسلم لیگ ن 204 ارکان کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت ہے۔

پنجاب اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 75 رہ گئی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 29 ہے۔

41 ارکان کی پی ٹی آئی میں شمولیت روکنے کی پیش بندی، الیکشن ایکٹ میں تبدیلی کی تیاری

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر جزوی عملدرآمد، 39 پی ٹی آئی اراکین کا نوٹیفیکیشن، سپریم کورٹ سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ

پی ٹی آئی نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کیلئے فہرست تیار کرلی

ایوان میں پیپلزپارٹی کے 14، مسلم لیگ ق کے 10، آئی پی پی کے 6، جبکہ مسلم لیگ ضیا، تحریک لبیک اور مجلس وحدت المسلمین کا 1،1 رکن ہے۔

اس وقت پنجاب اسمبلی میں مخصوص سیٹوں سمیت خالی نشستوں کی تعداد 28 ہے جبکہ تحریک انصاف کے ایک رکن میاں اسلم اقبال نے تاحال حلف نہیں اٹھایا۔

Read Comments