ڈیفنس کراچی میں ایک مرتبہ پھر با اثر سیاسی افراد قانون کی دھجیاں اڑانے لگے۔ ڈیفنس فیز فائیو میں سیاسی شخصیت کے بیٹے نے گارڈز کے ہمراہ نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی گارڈز نے فیز فائیو میں جم سے نکلنے والے نوجوان پر حملہ کیا اور ہتھیاروں، مکوں لاتوں سے نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق سیاسی شخصیت کے بااثر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، حملہ مبینہ طور پر حارث جاکھرانی نے کرایا۔ حارث جاکھرانی کے خلاف ایف آئی آرمیں اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کرلی گئیں۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان رولیکس گھڑی، پرس اور ایئرزپوڈز بھی چھین کر لے گئے۔