Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2024 09:46am

ایک ماہ میں دوسرے پاکستانی شہری کو ہیروئین اسمگل کے جرم میں سزائے موت

سعودی عرب میں ایک ماہ کے دوران ہیروین اسمگل کرنے کے جرم میں دوسرے پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 16 جولائی کو ریاض میں ہیروئن اسمگل کرنے کے جرم میں کتاب گل نامی پاکستانی شہری کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔

اس حوالے سے سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہیروین اسمگل کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ پاکستانی شہری زبیر خان حضرت جمال کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہیروین برآمد کی گئی، جس کے بعد عدالت کی جانب سے شواہد کی بنا پر سزائے موت سنائی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پاکستانی شہری کی سزا پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔

Read Comments