بچہ ہو یا بڑا، پاکستانی ہو ہندوستانی، آج کل ہر ایک کی زبان پر صرف ایک ہی جملہ ہے، ”چین ٹپاک ڈم ڈم“۔
چاہے انسٹاگرام ہو یا یوٹیوب، ایکس ہو یا کوئی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم، یہ جملہ اس قدر وائرل ہے کہ اب لوگوں کے موبائل فونز کی میسیج رنگ ٹونز بن گیا ہے۔
یہاں تک کہ اس پر اس قدر میمز بن رہی ہیں کہ لوگ حیران ہیں آخر یہ ہر موقع پر فٹ کیسے بیٹھ رہا ہے۔
اس جملے یا تکیہ کلام کی حقیقت جاننے کیلئے آپ کو انسٹاگرام ریلز اور ان کے دور کافی دور جانا ہوگا، جب آپ ایک بچے تھے۔
بھارت کے ایک کارٹون چینل ”پوگو ٹی وی“ پر ایک کارٹون ”چھوٹا بھیم“ آتا تھا، جس میں ایک شیطانی جادوگر تھا اور ”چین ٹپاک ڈم ڈم“ اس جادوگر کا تکیہ کلام تھا۔
چھوٹا بھیم کے شدید پرستاروں نے اس کا اوریجن بھی ڈھونڈ نکالا۔ یہ چھوٹا بھیم کے ”اولڈ اینیمیز“ (پرانے دشمنوں) کے سیزن 4 کی قسط 47 سے ہے۔
اس ایپی سوڈ میں، ہم اس شیطانی جادوگر کو جیل میں پھنسے ہوئے اور ساتھی قیدیوں کو اپنی کہانی سناتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
وہ بتاتا ہے کہ کس طرح اس نے ریت سے بنے لوگوں کی فوج بنا کر ڈھولک پور کے باسیوں کو پریشان کیا۔
پوری گفتگو کے دوران اس نے ”چین ٹپاک ڈم ڈم“ کا جملہ کئی بار دہرایا۔